کوئٹہ میں سیاسی جلسے کے باعث راستے بند، موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل

0
103
کوئٹہ میں سیاسی جلسے کے باعث راستے بند، موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ: تحریک انصاف اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مجوزہ جلسے کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کی ہدایت پر مختلف مرکزی شاہراہوں کو ٹرکوں اور کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، جب کہ شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی۔ تاہم، تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہر صورت جلسہ کریں گے۔

ادھر صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت عوامی اجتماعات اور مظاہروں پر پابندی عائد ہے۔ شہر میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی معطلی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر دفاتر، تعلیمی اداروں اور کاروبار سے وابستہ افراد متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ سکیورٹی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام کی سہولت کو بھی مدِنظر رکھے تاکہ روزمرہ زندگی معمول کے مطابق چل سکے۔

Leave a reply