کوئٹہ میں آج بھی پہیہ جام ہڑتال جاری

ہاٹ لائن نیوز : کوئٹہ سے اغوا ہونیوالا 10 سالہ بچہ محمدمصور بارہویں روزبھی بازیاب نہ ہوسکا۔ لواحقین اور دھرنا کمیٹی کا مسلسل احتجاج جاری ہے۔
کوئٹہ کےعلاقے ملتانی سے سکول جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے محمد مصور کو اغوا کر لیا۔ عدم ریکوری کیخلاف کوئٹہ کا یونٹی چوک مسلسل بارہویں روز بھی بند ہے اور آس پاس کی سڑکوں سے گزرنا محال ہوگیا ہے۔
بچے کی عدم بازیابی کیخلاف کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن اور قومی شاہراہوں پر پہیہ جام ہڑتال آج بھی جاری ہے۔








