کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکا، 13 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ کے مصروف علاقے سریاب روڈ پر شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب ایک دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 29 زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت ابتدائی طور پر خودکش معلوم ہوتی ہے تاہم شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا سکیں۔
سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہادی کاکڑ کے مطابق زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کر رہے ہیں۔









