کوئٹہ دھماکے میں 4 ایف۔ سی اہلکار شہید

0
152
کوئٹہ دھماکے میں 4 ایف۔ سی اہلکار شہید

کوئٹہ دھماکے میں 4 ایف۔ سی اہلکار شہید

کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں، کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ڈی سی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ بی۔ ڈی۔ ایس کی گاڑی کے قریب بم دھماکا کیا گیا اس واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔

Leave a reply