
ہاٹ لائن نیوز : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 پولیس ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق، موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ بائی پاس کے علاقے سے گزر رہا تھا، ملزمان نے ہیڈ کانسٹیبل کو متعدد گولیاں ماری جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو سول اسپتال منتقل کیا، جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت ضیا الرحمان کے نام سے ہوئی، لاش کو قانونی چارہ جوئی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے، وہ جناح ٹاؤن تھانے میں تعینات تھے، اس ماہ نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پولیس اہلکاروں کا یہ 3 قتل تھا جس کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی ہے۔









