کنٹینر کی کارسے ٹکر، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جانبحق

0
138
کنٹینر کی کارسے ٹکر، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جانبحق

ہاٹ لائن نیوز: پنجاب کے ضلع بہاولپور میں احمد پور روڈ پر کنٹینر نے کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کیمطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیو نے اچانک کار کا رخ انکے گھر کی سڑک کیطرف موڑ دیا جس کے باعث پیچھے سے آنے والا کنٹینر بے قابو ہو کر کار پر الٹ گیا۔

Leave a reply