کندھ کوٹ: رشتے کے تنازع پر فائرنگ ، 4 افراد جاں بحق

0
219
کندھ کوٹ: رشتے کے تنازع پر فائرنگ ، 4 افراد جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : کندھ کوٹ میں 2 گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بخشا پور تھانے کے اندر چنکو پھاٹک میں پیش آیا جہاں بنگوار برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

Leave a reply