
پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھارت کے خلاف حالیہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میچ کے دوران ایک دل چسپ انداز میں بھارتی شائقین کو جواب دیا، جس پر سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث چھڑ گئی۔
میچ کے دوران جب حارث باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کر رہے تھے، تو مبینہ طور پر بھارتی تماشائیوں کے نعروں کے جواب میں انہوں نے ہاتھ کے اشاروں سے “0-6” دکھایا۔ اس اشارے کو سوشل میڈیا پر مئی میں بھارت کے چھ جنگی طیارے گرائے جانے کے واقعے سے جوڑا جا رہا ہے۔
حارث کے اس ردعمل پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا، جہاں بھارتی صارفین نے ناراضگی کا اظہار کیا تو وہیں پاکستانی صارفین کی بڑی تعداد نے ان کے انداز کو سراہا۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی اس معاملے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے حارث رؤف کی حمایت کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر پنجابی زبان میں لکھا:
“حارث رؤف ٹھیک ٹکر یا۔ کم چُک کے رکھ۔”
ساتھ ہی انہوں نے مزید کہا:
“کرکٹ میچ تے ہوندے رہندے نیں، پر 6/0 تے قیامت تک انڈیا نئیں بھُلے گا تے دنیا وی یاد رکھے گی۔”
یاد رہے کہ مئی میں ایک فضائی جھڑپ کے دوران پاکستانی فضائیہ کی جانب سے بھارت کے چھ طیارے مار گرائے گئے تھے، جس کا حوالہ آج بھی مختلف مواقع پر دیا جاتا ہے۔









