
کم عمری کی شادی پر اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس آج ہو گا
کم عمری کی شادی کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل میں پہنچ گیا ہے، اس اہم مسئلے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ پہلے ہی قرارداد منظور کر چکی ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل نے آج اجلاس طلب کیا ہے، جس میں کم عمری کی شادی سمیت دیگر اہم ایجنڈا زیر غور آئے گا، یہ اجلاس آج کونسل آڈیٹوریم میں ہو گا۔
اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت چیئرمین ڈاکٹر راغب نعیمی کریں گے، ایجنڈے میں ”تھیلیسیمیا کے لیے سکریننگ بل 2025ء“، شرعی حیثیت سے متعلق استفسار، خلع کی صورت میں ہائی کورٹ کا فیصلہ، بچوں کی شادی کا بل 2025ء برائے اسلام آباد، ”Child Marriage Restraint Act“، اور مسلم عائلی قوانین بل 2025ء شامل ہیں، سلامتی کونسل ان تمام معاملات پر غور کرے گی اور اس بارے سفارشات مرتب کرے گی۔









