کم سن لڑکے نے 5 افراد کو گولی مار کر قتل کر دیا

0
150
کم سن لڑکے نے 5 افراد کو گولی مار کر قتل کر دیا

ہاٹ لائن نیوز : واشنگٹن کے شہر فال سٹی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 15 سالہ لڑکے نے 5 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کو ایک گھر سے فائرنگ کی اطلاع ملی، جس پر پولیس اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

پولیس کے مطابق اس واقعے میں کمسن لڑکے نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے 3 بچوں سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچی زخمی بھی ہوئی، جسے طبی امداد فراہم کی گئی۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نابالغ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے تاہم ابھی تک اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں ۔

Leave a reply