
ہاٹ لائن نیوز : چنیوٹ کے تھانہ سٹی کے علاقے منڈی شیخاں میں پیش آنے والے واقعے میں کمسن بچوں کی لاشیں قبروں سے نکال دی گئیں۔
چنیوٹ سرگودھا روڈ پر واقع قبرستان سے رات گئے بچوں کی قبریں کھودی گئیں۔ نامعلوم افراد کیجانب سے دفن کیے گئے تین بچوں کی لاشیں قبروں سے نکال لی گئیں۔
قبریں کھود کر لاشیں نکالی گئیں اور قبرستان میں کفن پھینکے گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد قبرستان پہنچ گئی۔ قبر کھودنے کا واقعہ سن کر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاہے۔ تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔








