کشتی حادثے کا شکار ہونےوالے پاکستانیوں کے نام سامنے آگئے ہیں

ہاٹ لائن نیوز : یونانی کشتی حادثے میں سمندر سے برآمد ہونیوالی 7 لاشوں میں سے 5 کی شناخت پاکستانیوں کے طور پر ہوئی ہے۔
5 پاکستانیوں کی لاشیں ملی ہیں جن میں حاجی احمد، محمد عابد، محمد سفیان،رحمان علی، اور محمد عبداللہ شامل ہیں۔
پاکستانیوں کی میتیں جزیرہ کریٹ سے جہاز کے ذریعے روانہ کی جائیں گی، کل صبح ایتھنز کی پیریا بندرگاہ پہنچیں گی۔
بعد ازاں ایتھنز میں پاکستانی سفارتخانے سے میتیں ہوائی جہاز سے پاکستان پہنچائی جائیں گی۔









