
ہاٹ لائن نیوز : تھرپارکر میں ایک ایسا شہر بھی ہے جسے نیم کے درختوں کا شہر کہا جاتا ہے اور سخت گرمی کے موسم میں ان درختوں کا سایہ کسی شامیانے سے کم نہیں ہوتا۔
ضلع تھرپارکر کا قصبہ اسلام کوٹ پورے سندھ میں اپنے نیم کے درختوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے، جنہیں سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی انجانی مکھی نہال چند نے 1960 میں اپنی چیئرمین شپ کے دوران لگایا اور خوب کاشت کی۔
6 دہائیوں کے بعد یہ درخت شہر کی خوبصورتی کی علامت ہیں، اس شدید گرمی میں مسافروں اور مزدوروں کے لیے چھاؤں کا ذریعہ بن چکے ہیں۔









