کسی بھی قسم کا تصادم جوہری جنگ کا سبب بن سکتا ہے

0
92

کسی بھی قسم کا تصادم جوہری جنگ کا سبب بن سکتا ہے

چئیرمن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا ہے کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہم ہر وقت تیار ہیں، کسی بھی قسم کا تصادم جوہری جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو گا، انہوں نے کہا کہ ہماری بری، فضائیہ اور بحری افواج بھارت کی طرف سے ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو ایٹمی قوتوں کے درمیان کشیدکی کم نہ ہوئی تو صورتحال جھڑپوں سے بڑھ کر جنگ کی شکل اختیار کر سکتی ہے، بلاول بھٹو نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

Leave a reply