
کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ اور سخت جواب دیا جائے گا
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اور وار کورس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے جنگ کے بدلتے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں چیلنجز سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ذہنی، عملی اور ادارہ جاتی مہارت انتہائی اہم ہے، انہوں نے پاکستان کے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مہم جوئی، خودمختاری یا سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے فوری جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آبادی، فوجی اڈوں، اقتصادی مراکز یا بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کا گہرا، شدید، تکلیف دہ اور سوچ سے بھی بڑھ کر جواب دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ جنگیں میڈیا کی بیان بازی، فینسی جنگی ساز و سامان یا سیاسی نعرے بازی سے نہیں بلکہ ایمانِ محکم، قابلیت، شفافیت، اداروں کی مضبوطی اور قومی عزم اور حوصلے سے جیتی جاتی ہیں، انہوں نے فارغ التحصیل افسران پر زور دیا کہ وہ دیانتداری اور خدمت کے عزم پر ثابت قدم رہیں۔








