
ضلع کرک میں پولیس موبائل کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ گرگری کی حدود میں پیش آیا۔
ڈی پی او کرک سعود خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس موبائل میں پانچ اہلکار موجود تھے جو فائرنگ کی زد میں آئے اور سب شہید ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد اضافی نفری موقع پر پہنچا دی گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش اور گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔









