
ہاٹ لائن نیوز : آئی۔ ایس۔ پی۔ آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی طرف سے قومی ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا، افطار ڈنر میں پی سی بی کے چیئرمین اور حکام نے شرکت کی، انہوں نے کھلاڑیوں سے ان کی کوششوں میں نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
کرکٹرز نے کاکول میں فراہم کی جانے والی بہترین تربیت اور کھیلوں کی حمایت میں فوج کے کردار پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا، آئی۔ایس۔پی۔ار کے مطابق پاکستان ٹیم کی کاکول اور ایبٹ آباد میں آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ کیمپ کا اختتام ہو گیا ہے۔









