کرپشن کی تحقیقات؛پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کابڑافیصلہ

0
212
کرپشن کی تحقیقات؛پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کابڑافیصلہ

ہاٹ لائن نیوز :پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نےپی ٹی آئی حکومت میں ابھرنےوالی مالی بےضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ 2019ءمیں سامنے آنیوالی مالی بدعنوانی کے تحت ، تحقیقات کیلئے ڈی جی اینٹی کرپشن میں 18 مقدمات بھیجےگئےہیں۔

ذرائع کیمطابق ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈی جی خان اورڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد میں مالی بےضابطگیوں کی مکمل تحقیقات شروع کی گئیں۔ اس سلسلے میں ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نےوزیر اعلی کی معائنہ ٹیم سےبھی مددطلب کی ہے جبکہ محکمہ صحت سمیت دیگرمحکموں سےبھی ضروری ریکارڈطلب کیاگیاہے۔

کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ ان افسران کیخلاف سخت کارروائی کیجائے گی جوریکارڈفراہم نہیں کرتےہیں۔

Leave a reply