کرم کی مرکزی شاہراہ 68 روزسے بند ، معاملات زندگی درہم برہم

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پاراچنار تل مین روڈ گزشتہ 68 روز سے ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند ہے، جس کے باعث شہری پریشان ہیں، جب کہ بالائی کرم کو ہر قسم کی اشیائے ضروریہ معطل ہیں۔ جس سےخوراک کی قلت کا خدشہ بڑھ گیاہے۔
ضلع کرم میں پاراچنار تل مین روڈ گزشتہ 68 روز سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے، پاراچنار شہر میں اشیائے ضروریہ کا فقدان ہے، اشیائے خوردونوش، ادویات، ایندھن سمیت مختلف چیزوں کا سٹاک ختم ہوگیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق سہولیات اور ادویات کی عدم دستیابی کے باعث ہسپتالوں میں اموات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔









