کرم میں مورچوں کی مسماری کاعمل شروع

ہاٹ لائن نیوز : لوئر کرم میں مورچوں کی مسماری کا عمل شروع کردیاگیاہے، اس دوران چار مورچوں کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، مورچوں کی مسماری کے موقع پر آرمی ، پولیس ، ایف سی کی بھاری نفری تعینات تھی۔
ڈپٹی کمشنر کرم کیمطابق مورچوں کی مسماری کا عمل شروع ہوگیاہے، آج دن بھر مختلف کارروائیوں کے دوران 4 بنکرز کومسمار کیاگیاہے، بنکرز ہٹانیکے لیے آج جرگہ ممبران سمیت مقامی عمائدین سےبات چیت مکمل ہوئی۔
ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مورچوں کی مسماری کے موقع پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
کرم میں امن وامان کی بحالی کے سلسلے میں کوہاٹ امن معاہدے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے، مورچوں کے مسماری کیلیے پولیس، آرمی اور ایف سی کی بڑی نفری خار کلی بالش خیل میں موجود ہیں۔









