کرم میں آپریشن سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی پیکیج میں اضافہ

0
64
کرم میں آپریشن سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی پیکیج میں اضافہ

کرم: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے ضلع کرم میں آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی رقم میں نمایاں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے مطابق متاثرین کو دی جانے والی مالی امداد ایک لاکھ 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ 30 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قبائلی بے گھر افراد کو درپیش دوہرے پتے کے مسئلے کے حل کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ جو بے گھر افراد میزبان خاندانوں کے گھروں میں مقیم ہیں، انہیں بھی امدادی پیکیج میں شامل کیا جائے گا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معاشرے کی بہتری کیلئے ضروری ہے کہ ہم باہمی اور فرقہ وارانہ اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر ترقی اور امن کی راہ اپنائیں۔

Leave a reply