کرم قبائل کے درمیان زمین کا تنازعہ؛ فریقین جنگ بندی پر آمادہ

0
206
کرم قبائل کے درمیان زمین کا تنازعہ؛ فریقین جنگ بندی پر آمادہ

ہاٹ لائن نیوز : کرم قبائل کے درمیان زمین کے تنازع پر جاری جھڑپیں تھم گئیں اور فریقین نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی جب کہ 6 روز سے جاری جھڑپوں میں 47 افراد جاں بحق اور 175 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق ضلع کرم میں آپس میں برسرپیکار تمام جماعتوں نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، فریقین نے مورچے خالی کردئیے، مورچوں میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔

اسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ 6 روز سے جاری جھڑپوں میں 47 افراد ہلاک اور 175 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Leave a reply