
لاہور ہائیکورٹ
کرغیزستان میں موجود پاکستانی طالب علموں کے لیے ہیلپ لائن قائم کرنے اور اور بحفاظت انخلا کی درخواست پر سماعت
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا
جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ایڈوکیٹ مقسط سلیم کی درخواست پر سماعت کی
درخواست میں وزارت خارجہ، کرغیزستان میں پاکستان سفارتخانے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے
کرغیزستان میں موجود پاکستانی طالبعلموں پر مقامی لوگوں کی جانب سے تشدد کیا گیا، موقف
حکومت پاکستان کو ہدایت دی جائے کہ کرغیزستان میں موجود پاکستانی طالبعلموں کا بحفاظت انخلا کیا جائے، استدعا
حکومت پاکستان متاثرہ طالبعلموں کو میڈیکل، نفسیاتی اور نقل حمل میں مدد فراہم کرے، استدعا
وزیر اعظم پاکستان کرغیزستان کی حکومت سے بات کریں اور ان کو اپنے تحفظات بارے آگاہ کریں، استدعا
حکومت کرغیزستان میں پاکستانی طالبعلموں کے لیے ہیلپ لائن قائم کرے، استدعا









