کرغزستان : صدر نے وزیراعظم کو عہدے سے ہٹادیا

ہاٹ لائن نیوز : کرغزستان کے صدر سدیر جعفروف نے وزیر اعظم عقیل بیک جعفروف کو برطرف کر دیا ہے۔
رپورٹ میں اس بات کی مزید وضاحت نہیں کی گئی کہ جعفروف، جو 2021ء سے حکومت کے سربراہ ہیں، کو کیوں برطرف کیا گیا اور انکی جگہ کون لے گا۔
تاہم میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو کسی اور عہدے پر تعیناتی کیوجہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔
صدارتی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرغزستان کے صدر نے وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں پہلے نائب وزیراعظم عادل بیگ قاسم کے سپرد کر دی ہیں۔







