کرغزستان سے مزید طلباء اسلام آباد پہنچ گئے

0
240
کرغزستان سے مزید طلباء اسلام آباد پہنچ گئے

ہاٹ لائن نیوز : مزید 180 طلباء کرغزستان سے نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مزید طلباء کرغزستان سے واپس آرہے ہیں، 180 طلباء آج صبح فلائٹ اے این کے 4575 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے، پرواز صبح 5 بجکر 26 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئی۔

قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز بھی صبح اسلام آباد پہنچی، پرواز پی کے 6252 شام 7 بجکر 56 منٹ پر اسلام آباد پہنچی، جس کے ذریعے 167 طلباء اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔

آج دونوں پروازوں سے بشکیک سے تقریباً 347 طلبہ اسلام آباد پہنچے، اب تک 5 پروازوں سے اسلام آباد پہنچنے والے طلبہ کی مجموعی تعداد 810 ہوگئی ہے۔

Leave a reply