کرسمس کے موقع پر چاقو کے حملے ؛ 2 خواتین ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : لندن میں کرسمس کے موقع پر دو خواتین کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔
ملٹن کینز میں کرسمس کے دن ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جس میں دو خواتین جان کی بازی ہار گئیں، چاقو کے حملے میں ایک مرد اور ایک نوعمر لڑکا مبینہ طور پر شدید زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق لندن پولیس نے ملٹن کینز سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ شخص کو قتل کے شبہ میں گرفتار کر لیا۔ ٹیمز ویلی پولیس کے مطابق اسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق چھرا لگنے سے 38 اور 24 سال کی دو خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔