کراچی : 5 ڈاکوپولیس مقابلے میں مارے گئے

0
149
کراچی : 5 ڈاکوپولیس مقابلے میں مارے گئے

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کےعلاقے منگھوپیر میں خیرآباد گلشن توحید کےقریب پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو مارے گئے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی نے پولیس مقابلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ منگھوپیر کے قریب غازی گوٹھ میں سرچ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران گلشن توحید میں خفیہ اطلاع ملی کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکو علاقے میں موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور ایک موقع پر ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ طارق مستوئی کا کہنا تھا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 5 ڈاکو مارے گئے۔

دوسری جانب معاملے سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کو عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

Leave a reply