کراچی : 22 سالہ پولیو ورکر لڑکی کااغواء

ہاٹ لائن نیوز : ایک نوجوان لڑکی کا مبینہ اغوا کراچی میں سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق ، 22 سالہ سحریش ایک پولیو کارکن ہے۔ لڑکی کے والد کی مدعیت میں بریگیڈ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مدعی کے مطابق ، اسکی بیٹی 7 فروری کو خالہ کے گھر جانے کیلئے نکلی تھی ، لیکن وہ کورنگی میں خالہ کے گھر نہیں پہنچی اور نہ ہی واپس آئی ہے۔
والد کے مطابق ، لڑکی کا موبائل فون بھی بندجارہا ہے ، جس کیوجہ سے کنبہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرناپڑاہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور مختلف پہلوؤں سےکیس کاجائزہ لیاجارہا ہے۔







