کراچی: یلو لائن منصوبے کی لاگت میں نمایاں اضافہ

0
118
کراچی: یلو لائن منصوبے کی لاگت میں نمایاں اضافہ

کراچی کے یلو لائن منصوبے کی لاگت میں گزشتہ چھ برس کے دوران غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ منصوبے کی مجموعی لاگت 190 فیصد اضافے کے بعد 178 ارب 59 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے یلو لائن منصوبے کے لیے نظرِثانی شدہ لاگت کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کا ابتدائی تخمینہ سال 2019 میں 61 ارب 43 کروڑ روپے لگایا گیا تھا، جو اب کئی گنا بڑھ چکا ہے۔

اس کے علاوہ سی ڈی ڈبلیو پی نے 10 ارب 55 کروڑ روپے کے دیگر ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری دی ہے۔ یلو لائن منصوبے سمیت مجموعی طور پر 256 ارب روپے مالیت کے چار منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) کو بھیجنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Leave a reply