کراچی : گھرمیں فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق، 3 زخمی

0
162
کراچی : گھرمیں فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق، 3 زخمی

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے سائٹ ایریا ہارون آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 بھائی جانبحق اور 3 بھائی زخمی ہوگئے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

زخمی شفیع اللہ کے بیان کے مطابق چار سے پانچ مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے اور اسکے بھائیوں پر فائرنگ کر دی۔ شفیع اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے گھر سے کوئی چیز چوری نہیں کی۔

شفیع اللہ نے بتایا کہ ان کا خاندان گمبٹ سے ہے اور انکی کسی سے کوئی دشمنی نہیں، ہم پانچ بھائی سرکاری ملازم ہیں۔

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کے بیانات میں تضاد ہے۔ ابتدائی طور پر یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ واقعہ بھائیوں کے درمیان جھگڑے کا نتیجہ ہے لیکن بعد میں بتایا گیا کہ حملہ بیرونی لوگوں نے کیا ہے۔

Leave a reply