کراچی: گل پلازہ میں آگ، متعدد افراد لاپتا

0
59
کراچی: گل پلازہ میں آگ، متعدد افراد لاپتا

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں گزشتہ رات لگنے والی آگ کے بعد کئی افراد تاحال لاپتا ہیں۔ اہل خانہ مختلف اسپتالوں میں اپنے عزیزوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ رات تک رابطہ تھا، لیکن اب فون بند ہیں۔
سول اسپتال کے برنس سینٹر کے باہر بھی متاثرین کے اہل خانہ بڑی تعداد میں موجود ہیں اور ان کا خدشہ ہے کہ کئی افراد اب بھی عمارت کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔
آگ ہفتے کی رات تقریباً 10:15 بجے گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور سے شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پھیل گئی۔ کئی گھنٹوں کی کوششوں کے باوجود آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا، جس کے باعث عمارت کے کچھ حصے گر بھی گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ میں ایک فائر فائٹر سمیت چھ افراد جاں بحق اور بیس افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد میں فراز، کاشف، عامر، شہروز اور فائر فائٹر فرقان شامل ہیں۔ زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Leave a reply