
کراچی کے علاقے میں پیش آنے والے گل پلازہ کے افسوسناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی ہے جبکہ 22 سے زائد افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد لاپتہ افراد کی تعداد بڑھ کر 73 تک پہنچ گئی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی نئی فہرست میں آفتاب، محمد عارف، عمیر نبیل، عبدالحسیب، راحیلہ تبسم، کائنات، شائستہ، مریم وفا اور کوثر پروین کے نام شامل ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ 12 سالہ حمزہ، 13 سالہ حیدر اور 14 سالہ حسام محمد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی عوام سے اپیل کی گئی ہے۔ لاپتہ افراد میں 62 سالہ ابوبکر، محمد اطہر، چرچل، شیز بلوچ، کامران اور محمد شیزی بھی شامل ہیں۔
فہرست کے مطابق محمد حنیف، سرفراز، اسلام الحق، محمد آصف خان، محمد رمضان، خضر، عمران، شیر باز علی، رمضان علی اور سعد کی تلاش کے لیے بھی مدد کی درخواست کی گئی ہے۔
اسی طرح محمد محسن، محمد اشرف، محمد سعد، مصباح، فیضان، حسن علی، عامر، عائشہ، عاصم، محمد ابرار، محمد سلیم اور عبدالقیوم بھی تاحال لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور لاپتہ افراد سے متعلق معلومات رکھنے والے افراد فوری طور پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔









