کراچی کی عدالت نےشرجیل انعام میمن کیخلاف ریفرنس واپس بھیج دیا

0
228
کراچی کی عدالت نےشرجیل انعام میمن کیخلاف ریفرنس واپس بھیج دیا

ہاٹ لائن نیوز : احتساب عدالت نے سندھ کےوزیراطلاعات شرجیل انعام میمن اور دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کاریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیج دیا۔

عدالت نے احتساب عدالت کےدائرہ اختیار سےمتعلق درخواست پرفیصلہ سنایا۔ عدالت نےواضح کیا کہ یہ معاملہ اسکے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتےہوئے سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کوعدالت کےذریعے رہاہوناچاہئے، ہم نے بھی عدالتوں کا سامنا کیا، جن لوگوں نے مقدمات بنائے، آج وہ خود مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے واضح کیا کہ ججز کسی کے حکم پر عمل نہیں کرتے اور عدالتوں کو متنازعہ نہیں ہونا چاہیے، پی ٹی آئی کے بانی کا مائنڈ سیٹ آمرانہ ہے، مغرب کے بعد خیبرپختونخوا میں پولیس نظر نہیں آتی۔

شرجیل میمن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کی سوچ صرف ’’جیلڈو، آگ لگا دو، مار دو‘‘ ہے۔

Leave a reply