کراچی: ڈرائیونگ لائسنس کے لیے پری لائسنس ٹریننگ لازمی قرار

0
25
کراچی: ڈرائیونگ لائسنس کے لیے پری لائسنس ٹریننگ لازمی قرار

حکومتِ سندھ نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے نظام میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے پری لائسنس ڈرائیونگ ٹریننگ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت اب تربیت حاصل کیے بغیر کسی بھی شہری کو لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کے 50ویں اجلاس میں کیا گیا، جس میں تعلیم، ٹرانسپورٹ اور سیاحت سے متعلق متعدد منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں طے پایا کہ سندھ بھر میں ایل ٹی وی (لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل) اور ایچ ٹی وی (ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل) ڈرائیورز کے لیے جدید ٹریننگ اسکول قائم کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق آئندہ پانچ برسوں میں ایک لاکھ ڈرائیورز کو باقاعدہ تربیت دے کر لائسنس جاری کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اجلاس میں ماحولیاتی سیاحت کے فروغ اور جنگلات کے تحفظ سے متعلق منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کر کے بیرون ملک روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔
مزید برآں، وزیر اعلیٰ نے ماربل سٹی منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

Leave a reply