کراچی: نیو سبزی منڈی میں دکانوں میں آگ پر قابو پالیا گیا

0
118
کراچی: نیو سبزی منڈی میں دکانوں میں آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی کی نیو سبزی منڈی میں دکانوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی اطلاع ملنے پر آگ سبزی فروش کی دکان کے شیڈز میں لگی، جس کے بعد کے ایم سی کے فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے دو فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا اور مختصر وقت میں آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا۔
پولیس اور فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے سبب لگی، جبکہ آگ لگنے کی حتمی وجہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a reply