کراچی : نامعلوم افرادنےمال بردارٹرکوں کوآگ لگادی

ہاٹ لائن نیوز: نامعلوم افرادنےکراچی میں لانڈھی اور کورنگی علاقوں میں ٹرکوٹ آگ لگادی ہے۔ پولیس کے مطابق ، کورنگی نمبر 6 میں ایک ٹرک جبکہ لانڈھی میں دو ٹرکوں کومشتبہ افراد نےجلایا۔
پولیس کے مطابق اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ فائر بریگیڈ گاڑی موقع پر پہنچی اور آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹرک قائدآباد داؤد کورنگی سے کورنگی کراسنگ جارہے تھے۔
پولیس عہدیداروں نے تفتیش کا آغاز کیا ہے تاکہ مشتبہ افرادکاسراغ لگایاجاسکے۔







