
ہاٹ لائن نیوز : لی مارکیٹ تھانے کے قریب رہائشی عمارت کے بالائی منزل کا زینہ زمین بوس ہو گیا، رات گئے اولڈ سٹی ایریا نپئیر تھانے کے قریب لی مارکیٹ بھیم پورہ میں عبد الرحمان نامی 3 منزلہ رہائشی عمارت کا زینہ زور دار دھماکے سے زمیں بوس ہوا ، جس کے باعث رہائشی افراد عمارت میں ہی پھنس گئے۔
ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عمارت کی بالائی منزل میں موجود ضعیف العمر خواتین اور بچوں سمیت دس افراد اور چھت پر موجود جانوروں کو نیچے اتار لیا،عمارت کے رہائشی شاہد حسین نے بتایا کہ یہ عمارت اس کی دادی نے 1941 میں ایک ہندو سے خریدی، جن کے انتقال کے بعد ان کے 3 بیٹوں صادق علی ، محمد علی اور انور علی کے نام کر دی گئ ، اب تینوں بیٹوں کی پانچ اولادیں اپنی فیملیز کے ساتھ اس عمارت میں رہائش پذیر ہیں۔









