کراچی میں 11 مقامات پر احتجاجی دھرنے، ٹریفک جام

0
215
کراچی میں 11 مقامات پر احتجاجی دھرنے، ٹریفک جام

ہاٹ لائن نیوز : پاراچنار کے مظلوم شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا جاری ہے جس میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہے، شہری بدترین ٹریفک جام میں پھنس گئے۔

کراچی میں 11 مقامات پر پارا چنار کے عوام کی حمایت میں احتجاج جاری ہے، مین ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

سپر ہائی وے عباس ٹاؤن کے آگے ابو الحسن اصفانی روڈ کے سامنے دونوں اطراف کی سڑکیں جبکہ فائیو سٹار چورنگی مکمل طور پر بند ہے۔

اسی طرح نیپا کے قریب یونیورسٹی روڈ میٹرو شاپنگ سینٹر سمامہ، مین نیشنل ہائی وے ملیر 15 پل ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہیں۔

شمس الدین عظیمی روڈ ڈی اے فلیٹ، سرجانی روڈ، انچولی شاہراہ پاکستان، سہراب گوٹھ، مین نیشنل ہائی وے ٹاؤن شپ کے دونوں اطراف کی سڑکیں بند ہیں۔

دوسری جانب شاہراہ پاکستان انچولی پر دھرنا شروع ہونے سے ٹریفک جام ہوگئی۔ دھرنے کے باعث ناظم آباد بھی بند ہے۔

ناتھا خان کے قریب احتجاج کے باعث ایئرپورٹ جانے والی سڑک بند ہے، ملیر 15 پر مظاہرین کا دھرنا جاری ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہے، جب کہ کامران چورنگی پر جاری دھرنا ختم کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین معلومات کے مطابق کراچی کے علاقے گرومند، لسبیلہ، پٹیل پاڑہ، گولیمارچورنگی، تین ہٹی، لیاقت آباد، پوسٹ آفس کے علاقوں میں ٹریفک رواں دواں ہے۔

اس کے علاوہ کریم آباد، عائشہ منزل، واٹر پمپ اور سہراب گوٹھ پر ٹریفک معمول کے مطابق ہے جبکہ گلشن اقبال، نیپا چورنگی، سمامہ پر ٹریفک جزوی طور پر بحال ہے۔ اسی طرح گلستان جوہر چورنگی، جوہر موڈ اور ڈرگ روڈ پر ٹریفک تقریباً بحال ہو گئی ہے۔

Leave a reply