کراچی میں ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب، آن لائن فوڈ رائیڈرز کو وارننگ

0
118
کراچی میں ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب، آن لائن فوڈ رائیڈرز کو وارننگ

کراچی میں ٹریفک قوانین کی نگرانی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شہر کے 13 ہزار ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب کر دیے گئے ہیں، جبکہ دیگر 13 ہزار وہیکلز میں ٹریکر لگانے کا عمل جاری ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق، یہ ٹریکرز ٹریفک پولیس کے کنٹرول میں ہوں گے اور اگر کوئی ہیوی وہیکل مقررہ رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرے گا تو چالان کیا جائے گا۔

اسی طرح، آن لائن فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کے لیے بھی سختی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ آن لائن فوڈ رائیڈرز کو ٹریفک قوانین کی پابندی کی ہدایت دی گئی ہے اور ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے پر کارروائی کی جائے گی۔

Leave a reply