
ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے لانڈھی میں پراسرار دھماکا ہوا، دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کیمطابق لانڈھی نمبر 2 معین آباد میں پراسرار دھماکے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کی آواز آس پاس سنی گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سی ٹی ڈی کا بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گیا جبکہ کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔
پولیس کیمطابق جائے وقوعہ سے کریکر بم کی پن ملی ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی اور رینجرز کے افسران موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس کے مطابق گلی کے مکینوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں، تاحال واقعے کی کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں ملی۔ ابتدائی طور پر شواہد کریکر بم دھماکے کے ہیں تاہم واقعہ مشکوک ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔








