
کراچی میں ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور جان چلی گئی
کراچی کے علاقے سائٹ ایریا و کے پاس واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر دے ماری ، جس کی وجہ سے 1 شخص جاں بحق ہو گیا ہے، ریسکیو ذرائع کا اس بارے میں کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق شخص کی شناخت پچیس سالہ امیر معاویہ کے نام سے ہوئی، اس سے پہلے کورنگی میں ٹینکر ریورس کرتے ہوئے ڈرائیور نے بزرگ شہری کو ٹکر مار دی جس کے سبب وہ جاں بحق ہو گیا، حادثے کے بعد ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر فرار ہو گیا، ہاشم نامی شہری دفتر کے لیے گھر سے نکلا تھا اور سڑک پر بس کے انتظار میں تھا، ہاشم 2 بچوں کا باپ تھا۔









