کراچی میں ٹینکر اور ہائیڈرنٹ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ

0
76
کراچی میں ٹینکر اور ہائیڈرنٹ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ

کراچی میں پانی کی فراہمی کے لیے ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے استعمال کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کو متبادل نظام ترتیب دینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق میئر نے شہر میں موجود تمام سات ہائیڈرنٹس کو مرحلہ وار بند کرنے اور پانی کی فراہمی پائپ لائنوں کے ذریعے یقینی بنانے کا حکم دیا ہے، تاکہ شہریوں کو ان کے گھروں تک براہِ راست پانی فراہم کیا جا سکے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ہائیڈرنٹس کے ذریعے ماہانہ تقریباً 30 کروڑ روپے کی آمدن حاصل ہوتی تھی، تاہم ان کے کنٹریکٹس گزشتہ سال ہی ختم ہو چکے ہیں اور اب نئے کنٹریکٹس جاری نہیں کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو مہنگے ٹینکر مافیا سے نجات دلانا ترجیح ہے۔
میئر کراچی نے مزید بتایا کہ پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں باری باری پانی فراہم کیا جائے گا۔ ان کے مطابق ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی عارضی حل ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے مستقل اور مؤثر نظام متعارف کرایا جائے گا۔

Leave a reply