کراچی میں سڑکوں اور فٹ پاتھ کی کھدائی پر دو ماہ کی پابندی

0
63
کراچی میں سڑکوں اور فٹ پاتھ کی کھدائی پر دو ماہ کی پابندی

کراچی: کمشنر کراچی نے شہر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ کی کھدائی اور روڈ کٹنگ پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف سرکاری و نجی اداروں کی جانب سے یوٹیلیٹی خدمات کے نام پر کی جانے والی کھدائی کے باعث سڑکوں کی حالت خراب ہوئی اور حادثات میں اضافہ دیکھا گیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی روڈ کٹنگ پر پابندی نافذ کی گئی تھی، تاہم اس کے باوجود خلاف ورزیوں کی متعدد شکایات موصول ہوتی رہیں۔
کمشنر کراچی کی جانب سے سیکشن 144 کے تحت یہ پابندی دو ماہ کے لیے نافذ کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی کھدائی سے قبل متعلقہ اداروں اور افراد کو شہری حکومت اور حکومتِ سندھ سے اجازت حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

Leave a reply