کراچی میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے نئی ہیلپ لائن 1719 متعارف

0
34
کراچی میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے نئی ہیلپ لائن 1719 متعارف

کراچی میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کی بروقت اطلاع اور مؤثر روک تھام کے لیے ایک نئی ہیلپ لائن متعارف کرا دی گئی ہے۔
نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کی جانب سے کاؤنٹر ٹیررازم ہیلپ لائن 1719 جاری کی گئی ہے، جس کا باضابطہ اعلان سندھ کے محکمہ اطلاعات نے کیا۔
اس اقدام کے تحت شہریوں کو موقع دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی، ممکنہ خطرے یا دہشت گردی سے متعلق معلومات فوری طور پر متعلقہ اداروں تک پہنچا سکیں۔
اعلامیے کے مطابق اس ہیلپ لائن کا بنیادی مقصد عوام، سرکاری اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطہ بہتر بنانا ہے تاکہ خطرات کی فوری نشاندہی ہو، معلومات کا تیز تبادلہ ممکن ہو اور بروقت کارروائی کی جا سکے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کسی بھی غیر معمولی یا مشکوک سرگرمی کی صورت میں 1719 پر اطلاع دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Leave a reply