کراچی میں آج گرج چمک، سندھ حکومت نےتیاری کرلی

0
244

ہاٹ لائن نیوز : محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

مغربی ہواؤں کا نظام آج کراچی کو متاثر کرے گا جس سے بعض مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں آج موسلا دھار بارش کا امکان ہے، ٹھٹھہ،حیدرآباد، میرپورخاص، جامشورو، عمرکوٹ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

موسم کی صورت حال کے پیش نظر سندھ حکومت نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، اور وزیر اعلیٰ ہاؤس میں رین ایمرجنسی سیل بھی قائم کر دیا ہے۔

Leave a reply