
ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں آج سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح شہر بھر میں اوسط درجہ حرارت 41.5 ڈگری سیلسیس رہا۔گلستان جوہر کراچی کا گرم ترین علاقہ رہا جہاں پارہ 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر علاقوں کی بات کریں تو موہنجو داڑو، لاڑکانہ ، جیکب آباد میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا۔









