کراچی: معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلا کا تشدد، عبوری ضمانت میں توسیع

0
107
کراچی: معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلا کا تشدد، عبوری ضمانت میں توسیع

کراچی میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو سٹی کورٹ میں پیشی کے دوران وکلا نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ رجب بٹ پر توہین مذہب کا مقدمہ درج ہے اور انہیں پیر کو عدالت میں طلب کیا گیا تھا۔
تشدد کے نتیجے میں رجب بٹ کے منہ اور جبڑے سے خون بہنے لگا۔ اسی دوران وکلا کی جانب سے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا پر بھی تشدد کیا گیا اور ان کے کپڑے پھٹ گئے۔ وکلا کا کہنا ہے کہ رجب بٹ نے ویڈیو میں ان پر گالیاں کی تھیں۔
رجب بٹ کے وکیل میاں اشفاق نے ان کو گھیستے ہوئے کراچی بار لے جا کر معاملہ نمٹایا اور ملزم سے وعدہ لیا گیا کہ وہ آئندہ اس قسم کی حرکت نہیں کریں گے۔
عدالت نے رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 13 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔

Leave a reply