کراچی : مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق

0
228
کراچی : مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں مختلف واقعات میں خاتون اور نوجوان سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئےہیں۔

بلدیہ نواب کالونی میں حاجی ذوالفقار گھر کی سیڑھیوں سے نیچے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ اکبری مسجد سائٹ ایریا پٹھان کالونی کے قریب کرنٹ لگنے سے 14 سالہ ایاز خان جاں بحق ہوگیا۔

کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے صادق نامی شخص جاں بحق ہوگیاجبکہ شاہ لطیف ٹاؤن میں بھی گھر میں کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

Leave a reply