کراچی : فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں رینجرز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیاہے۔
رینجرز حکام کیمطابق ملزمان دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں، ملزمان میں جاوید سواتی عرف بھائی جان، شاہد حسین عرف عمر اور اکبر زیب خان شامل ہیں۔ دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ .
رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کراچی میں بھتہ خوری، قتل اور اقدام قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔









