کراچی: شادی کے دن دلہا پراسرار طور پر لاپتہ

0
150
کراچی: شادی کے دن دلہا پراسرار طور پر لاپتہ

کراچی کے علاقے کورنگی مدینہ کالونی میں ایک نوجوان دلہا شادی کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 11 ستمبر کو پیش آیا، جب جہانزیب نامی دلہا شام کے وقت سیلون جانے کے لیے گھر سے نکلا، مگر واپس نہ آیا۔ اہل خانہ کے مطابق جہانزیب شام 6 بجے سیلون کے لیے روانہ ہوا، تاہم ساڑھے 7 بجے سیلون سے اطلاع ملی کہ وہ وہاں پہنچا ہی نہیں۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کے والد کی مدعیت میں تھانہ زمان ٹاؤن میں گمشدگی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو اغوا کیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور مختلف پہلوؤں سے معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Leave a reply